مسلم لیگ(ن) چاہے تو خیبرپختونخوا حکومت ایک گھنٹے میں گراسکتی ہے،برطانوی تاریخ میں دھاندلی کا الزام صرف چودھری سرورپرلگا، ایازصادق کو ٹرن آؤٹ کم ہونیکی وجہ سے کم ووٹ ملے، (ن) لیگ نے تمام ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی،وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 20 اکتوبر 2015 23:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20اکتوبر۔2015ء) وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگ چاہے تو خیبرپختونخوا حکومت ایک گھنٹے میں گرائی جاسکتی ہے،برطانوی تاریخ میں دھاندلی کا الزام صرف چودھری سرورپرلگا،سردار ایازصادق کو ٹرن آؤٹ کم ہونے کی وجہ سے کم ووٹ پڑے، (ن) لیگ نے تمام ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔
منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر پرویزرشیدنے کہا کہ پلڈاٹ کے سروے کے مطابق حکومت کی مقبولیت میں اضافہ ہواجبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت کم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ نے تمام ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ لاہورمیں صوبائی اسمبلی کی نشست اس وجہ سے ہاری کہ لوگ محسن لطیف سے خوش نہیں تھے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سردار ایازصادق کو ٹرن آؤٹ کم ہونے کی وجہ سے کم ووٹ پڑے، برطانوی تاریخ میں دھاندلی کا الزام صرف چودھری سرورپرلگا۔
وزیراطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشید نے نندی پورپراجیکٹ کوسکینڈل ماننے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ اس میں کچھ خامیاں ہیں یہاں بجلی کی پیداوارکے لئے ایک مشین کم ہے،نندی پورپراجیکٹ سے دنوں میں 425 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اورخواجہ آصف سے غلطی جانچنے میں غلطی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینکڑو ں میں سے صرف ایک ستارہ امتیازغلط دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.