ہری پور،یوسف ایوب خان کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے نعمت خان کی سائنس لیب کیلئے 24 لاکھ روپے کا اعلان

بدھ 21 اکتوبر 2015 14:15

ہری پور۔ 21 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے نعمت خان کی سائنس لیب کیلئے 24 لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم طارق خان اور ضلعی کونسلر شوکت اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے سرائے نعمت خان، شنگھڑی، پسوال، بانڈہ منیر خان، سیریاں اور تلہڈ میں مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔

تحصیل ناظم طارق خان اور ضلع کونسلر شوکت تاج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں اور آگے بھی کروائیں گے۔ انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے نعمت خان کی سائنس لیب کیلئے 24 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔