برطانوی عدالت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گرفتار کرنے کی درخواست دائر

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اکتوبر 2015 20:18

برطانوی عدالت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گرفتار کرنے کی درخواست ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21اکتوبر 2015 ء) برطانوی عدالت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گرفتار کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت میں ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گرفتار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2002 میں بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والے فسادات میں برطانوی شہری بھی ہلاک ہوئے تھے جس کے ذمہ دار گجرات کے اس وقت کے وزیراعلی نریندر مودی ہیں۔