سابق انگلش کپتان بوتھم نے پاکستان کو فیورٹ ماننے سے انکار کردیا
بدھ 21 اکتوبر 2015 21:23
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) انگلینڈ کے سابق کپتان آئن بوتھم نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں میزبان ٹیم کو فیورٹ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں ڈرامائی ڈرا سے مصباح الحق کی ٹیم کے اعتماد کو دھچکا لگا ہے۔ بوتھم نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ لوگ پاکستان کو سیریز کا ممکنہ فاتح قرار دے رہے ہیں۔
پاک انگلینڈ سیریز کے حوالے تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز سے قبل پاکستان کس طرح سے فیورٹ تھا، یہ ایسا ہی ہے جیسے ایشز سے قبل آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیا گیا تھا۔بوتھم نے کہا کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان پر انتہائی گہرا اثر چھوڑا ہے اور وہ دبئی ٹیسٹ میں ڈرے ہوئے ہوں گے۔(جاری ہے)
سابق انگلش کپتان کے مطابق انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو جس حد تک نقصانات پہنچائے ہیں اس سے ان کیلئے سیریز میں واپسی انتہائی مشکل ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی اننگ میں بڑا اسکور کرنے کے باوجود پاکستانی ٹیم میچ پر اپنی گرفت مضبوط نہ رکھ سکی جو مصباح الحق کی ٹیم کیلئے ایک پریشان کن امر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سوچ رہی ہوگی کہ وہ ایلسٹر کک، جو روٹ اور اسپنر عادل راشد پر کیسے قابو پائیں۔سابق انگلش کپتان نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو سیریز میں شکست دینے والی پہلی ٹیم ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
50 یا 100 بنانے کی بجائے پاکستان کیلئے میچ جیتنے کو ترجیح دیتا ہوں : صائم ایوب
-
ٹی ٹوٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستان، برائن لارا کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں جگہ بنانے میں ناکام
-
پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
-
سنیل گواسکر کا پاکستان سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز پر جرمانہ لگانے کا مطالبہ
-
شریک حیات سمجھدار اور خوبصورت ضرور ہونی چاہیے : بابر اعظم
-
انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 17مئی کو کھیلآا جائے گا
-
آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں اہم کھلاڑی کو آرام دیے جانے کا امکان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.