وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی نصیر آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت

جمعرات 22 اکتوبر 2015 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نصیر آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے- وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی ہے-انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عز م کو متزلزل نہیں کرسکتیں -

متعلقہ عنوان :