سانحہ جیکب آباد، مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، ڈی سی او آفس پر حملہ، مین گیٹ کو آگ لگادی،پولیس کی ہوائی فائرنگ

جمعہ 23 اکتوبر 2015 22:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) جیکب آباد میں ماتمی جلوس پر خودکش حملے کے بعد مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی سی او آفس پر حملہ کردیا اور مین گیٹ کو آگ لگا دی جبکہ امدادی کارروائیوں کیلئے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر پتھراو کیا جس سے امدادی کارروائیوں میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ماتمی جلوس پر خودکش حملے کے بعد مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ ہسپتال میں بھی مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شہریوں نسے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی عزاداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں کو بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :