وادی ناران اور کاغان میں برف باری ، سوگاڑیوں کو نکال لیاگیا

پیر 26 اکتوبر 2015 11:38

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء )وادی ناران اور کاغان میں برف باری میں پھنسی سوگاڑیوں کو نکال لیاگیا تاہم سیکڑوں سیاح پھنس گئے ۔سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ہیوی مشینری آگے نہیں جاسکی، ادھر فوجی جوانوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم ناران پہنچ گئی ہے۔وادی ناران کاغان میں غیر متوقع اورمعمول سے زیادہ برف باری سے شاہراہیں بند اور ہزاروں سیاح پھنس گئے ، کھانے کا سامان ختم ہوگیااورتفریح کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔

(جاری ہے)

وادی ناران کاغان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران غیر متوقع اورمعمول سے زیادہ برف باری کے باعث ہرشے برف سے ڈھک گئی ، ڈھائی سے تین فٹ برف پڑنے سے تمام علاقے بند ہوگئے۔سیاحوں کاکہناہے کہ سیکڑوں افراد راستے میں پھنس گئے۔ناران ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدرمطیع اللہ کی جانب سے سیاحوں کو مفت سہولیات فراہم کرنے کا اعلان ، صرف اعلان ہی ثابت ہوا۔وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے متعلقہ ادارے کوصوبائی حکومت کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسر ی جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر آرمی ریسکیو ٹیمیں ناران پہنچ گئیں ۔اْدھر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کاکہناہے کہ کاغان ناران کیدرمیان پھنسی سو گاڑیوں کو نکال لیاگیا۔