سرکاری سکولوں میں طلباء کی حاضری ، 60 سکولوں کی انتظامیہ کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری

پیر 26 اکتوبر 2015 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) سرکاری سکولوں میں طلباء کی حاضری سے متعلق شروع کیے گئے آپریشن کی رپورٹ کی روشنی میں 60سرکاری سکولوں کی انتظامیہ کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ نوٹسز ای ڈی او سکولز کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جن میں متعلقہ سکولوں کے انچارج صاحبان سے جواب طلب کر لی ہے ای ڈی او سکولز کے مطابق اگر مذکورہ 600سکولوں کے انچارج صاحبان کے جواب غیر تعی بخش ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔