ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ایدھی فانڈیشن کیلئے 1 کروڑ امداد کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 19:51

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ایدھی فانڈیشن کیلئے 1 کروڑ امداد ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ایدھی فانڈیشن کیلئے 1 کروڑ امداد کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیتا کی ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ گیتا کی ہندوستان واپسی ایک خوشگوار بات ہے۔ گیتا کی بہترین دیکھ بھال کرنے پر ایدھی فیملی کے شکرگزار ہیں۔ ایدھی فیملی نے جس طرح گیتا کی دیکھ بھال کی اس پر شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ نریندر مودی نے گیتا کی بہترین دیکھ بھال کرنے پر ایدھی فیملی کیلئے 1 کروڑ امداد کا اعلان کردیا ہے۔