ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سروے ٹیم کا دورہ اسلامی یونیورسٹی ، جامعہ کی تدریسی طریقہ کار وتدریسی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی

منگل 27 اکتوبر 2015 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) ہائر ایجوکیشن کی ایک خصوصی سروے ٹیم نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ جس کو جامعہ کی تدریسی طریقہ کار اور تدریسی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کی 5 رکنی ٹیم کی قیادت راحت رضوان نے کی جبکہ اس موقع پر وفد کو دی جانے والی بریفنگ میں ڈائریکٹر تدریسی امور شگفتہ ہارون ، ڈائریکٹر کوالٹی انحانسمنٹ سیل )کیو ای سی( ڈاکٹر طاہر خلیلی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیو ای سی عمران اللہ مروت بھی موجود تھے۔

بریفنگ میں ٹیم کے ارکان کو جامعہ کی کلیات ، شعبہ جات، تحقیقی سرگرمیوں اور دیگر تعلیمی امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ٹیم کے ارکان نے اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مزید تعلیمی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔وفد نے جامعہ کے میل اور فیمیل کیمپس کا دورہ بھی کیا جہاں طلباو طالبات کے سوالناموں اور گروپس میں اظہار خیال کے ذریعے اساتذہ کے طریقہ تدریس اور جاری تعلیمی سرگرمیوں بارے سروے بھی کیا گیا۔