موجودہ حکومت کو ڈھائی سال تک برسراقتدار رہنے والے وزیراعلیٰ ملے تھے ،مو لانا عبدالواسع

جمعہ 30 اکتوبر 2015 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء )جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مو لانا عبدالواسع نے کہا ہے موجودہ حکومت کو تحریری طور ڈھائی سال تک برسراقتدار رہنے والے وزیراعلیٰ ملے تھے جو کہ صوبے کی پارلیمانی تاریخ میں کہی نہیں ملتی مگر کوئی ایسا تاریخی فیصلہ تو کرنا دور کی بعد مگر ہمارے دور کے شروع کردہ منصوبوں کو بھی روک دیا ہے اخباری حکومت جب بولنے لگتی ہے تو ایسا لگاتا ہے کہ صوبے میں آئندہ ایک صدی کیلئے صوبے میں کوئی مسئلہ رہا ہی نہیں صوبے سے باہر جاتے ہی پر مسائل کا روانہ روتے ہیں جس طرح وہ حکومت میں نہیں ہے ہی نہیں یہ بات انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کی عوام کی مسائل کو حل کرنا تو دور کی بات حکومت سمجھنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں ایسا لگاتا ہے کہ کسی اور صوبے سے آکر یہاں حکومت کررہے ہیں اگر کوئی باہر سے آکر بھی حکمران بن جاتا تو دو دن مسائل کی بریفنگ لئے کر کام شروع کرتے لیکن آج تو حکومت میں وہ لوگ جو کہ ماضی میں ساحل اور وسائل پر تیوریاں لکھ چکے تھے اگر کمی تھی تو انکے پاس اقتدار انہوں نے کہاکہ صوبے سے باہر بیٹھ کر تقاریب میں حکومتی مشیر کہتے ہیں کہ صوبے کی کوئلے کی معیشت کو فعال بنا کر ملک بھر کے بجلی گھروں کو چلایا جا سکتا ہے لیکن کا ش کیا خوب ہو تا کہ مشیر کو یہ معلوم ہوتا کہ کوئلے کے ذخائزپر کام کرانا تو دور کی بات کہ سے پورے ملک کو مستفید کیا جائے لیکن ضلع ہرنائی کھو سٹ مائنز سے اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ نکال کر ملکی معشیت میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے مائنز آؤنرز کو کام کرنے دیا جاتا نہ کہ وزراء کوئلہ نکالنے سے عوام کو روکھتے ہیں۔