کوئٹہ ، دشت میں ٹرین میں دھماکہ،4افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 نومبر 2015 11:14

کوئٹہ ، دشت میں ٹرین میں دھماکہ،4افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1نومبر۔2015ء) بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 4افراد جاں بحق ہوئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے جس میں4افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے ہیں، دھماکہ جعفر ایکسپریس کی پہلی بوگی میں ہوا، ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے صبح9بجے روانہ ہوئی۔ دھماکے کے بعد ریلوے ٹریک کا 2فٹ حصہ تباہ ہو گیا ۔