بلدیاتی انتخابات، وہاڑی کی یونین کونسل نمبر 13میں آزاد امیدواروں میں ووٹ برابر ہونے پر ٹاس کے ذریعے جیت کا فیصلہ

اتوار 1 نومبر 2015 17:32

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے پولنگ کے بعد وہاڑی کی یونین کونسل نمبر 13میں 2آزاد امیدواروں میں ووٹ برابر ہونے پر ٹاس کے ذریعے جیت کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کا مکمل ہونے کے بعد وہاڑی کی یونین کونسل نمبر 13میں دو آزاد امیدوار آفتاب گجر اور فقیر محمد گجر کے ووٹ برابر نکلے۔ تین بار گنتی کرنے کے باوجود دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر ہی نکلے جس پر دونوں امیدواروں میں جیت کا فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیا گیا، ٹاس جیت کر آفتاب گجر یونین کونسل نمبر 13 وہاڑی کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :