لاہور ،نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے خاموشی کے ساتھ طلباء و طالبات کی فیسوں میں اضافہ کردیا

پیر 2 نومبر 2015 14:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 نومبر۔2015ء) لاہور میں واقع نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بھی خاموشی کے ساتھ طلباء و طالبات کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ان یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات چیخ اٹھی ہیں طلباء و طالبات کے مطابق نجی یونیورسٹی انتظامیہ نے پانچ سے آٹھ ہزار روپے فی سمیٹر فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی درالحکومت لاہور میں واقع نجی سکولوں کے مالکان نے فیسوں میں اضافہ کردیا تھا جس کے خلاف ان سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین سراپا احتجاج بن گئے تھے۔ نجی یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلباء نے پنجاب حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :