بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب67.82 فیصد رہا

منگل 3 نومبر 2015 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 12ڈینٹل کالجوں کے 781طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 529پاس جبکہ251فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب67.82 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی انوشہ وسیم نے559/700نمبر لے کر پہلی پوزیشن،لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی سائرہ جبین نے558/700نمبر لیکر دوسری جبکہنشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کی ماہم زاہد نے555/700 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سپلیمنٹری امتحانات14دسمبر 2015ء سے شروع ہوں گے۔