شدید بر فبا ری سے امر یکی ر یا ست نیواڈا میں شہر یوں کو شد ید مشکلات کا سامنا

منگل 3 نومبر 2015 16:31

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء)امریکی ریاست نیو اڈا میں قبل از برف باری نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔ریاست نیو اڈا کے شہر رینومیں قبل از وقت برفباری نے لوگوں کو پریشان کردیا۔

(جاری ہے)

درخت، سڑکیں اور گاڑیوں سمیت ہر چیز برف سے ڈھک گئی ہے۔برفباری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ بعض علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔ اور بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی۔ حکام کے مطابق شہر میں دو فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے -