ایجوکیٹرز سکول جناح ٹاؤن میں این بی ایف کا بُک سٹال اور کتاب میلہ

منگل 3 نومبر 2015 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے بلوچستان آفس کے ریجنل انچارج راحیل احمد کے مطابق پچھلے دنوں دی ایجوکیٹرز سکول جناح ٹاؤن کیمپس میں منعقدہ مینا بازار میں این بی ایف نے اپنا بُک سٹال لگایا اور ایک پُر وقار تقریب میں بُک میلہ منعقد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول کی پرنسپل مس فاطمہ نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی بُک ریڈنگ کلچر کے فروغ کے لیے این بی ایف اور اس کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاویدکی شبانہ روز کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انعام الحق جاوید ملک کی ایک نامور علمی و ادبی شخصیت ہیں اور ان کی نگرانی میں این بی ایف کی کارکردگی مثالی اور قابلِ رشک ہے۔ راحیل احمد نے بتایا کہ اس تقریب میں کتاب ترانہ پیش کیا گیا جب کہ لوگوں کی کثیر تعداد نے این بی ایف کی 55 فی صد ڈسکاؤنٹ کی سکیم میں گہری دلچسپی لی۔ راحیل احمد نے کہا کہ این بی ایف صوبہ بلوچستان کے لوگوں کو معیاری ،مفید اور نہایت ارزاں قیمت کی کتب فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔