طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ کا مطالعاتی دورہ

منگل 3 نومبر 2015 17:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء)گورنمنٹ کالج برائے خواتین‘ کاہنہ نو‘ کاچھا روڈ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ مصطفی آباد‘لاہور‘گورنمنٹ شیخ سردار محمد گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ علامہ اقبال روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ٹاؤن شپ‘لاہور‘گورنمنٹ نیوپبلک اسلامیہ پرائمری سکول‘ ٹاؤن شپ‘لاہور‘گورنمنٹ اسلامیہ جونیئر ماڈل سکول‘ شیرانوالہ گیٹ‘لاہور‘پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکول‘ ظفر پارک‘ بادامی باغ‘لاہورکیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد774 تھی۔