سعودی عرب کا ملٹی پل ویزا، اقامہ ایک کلک پر حاصل کریں۔محکمہ داخلہ سعودی عرب نے 'ابشر' میں نئی سہولیات متعارف کرا دیں
منگل 3 نومبر 2015 21:38
جدہ ۔03 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 نومبر۔2015ء) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ (جوازات) نے ملٹی پل ویزا اور کفیل کی تبدیلی کے عمل کو مزید آسان بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کاموں کے لئے پاسپورٹ آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی بلکہ یہ کام وزارت داخلہ کی ابشر' آن لائن سروس کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے۔جوازات میں فنی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کرنل خالد بن حماد السیخان کا کہنا ہے کہ ابشر سروس کو مسلسل بہتر کیا جارہا ہے تاکہ محکمے کی تمام سہولیات انٹرنیٹ پر میسر ہوں اور صارفین کو پاسپورٹ آفس کے چکر نہ لگانے پڑِیں۔
ابشر کے ذریعے سے سعودی شہریوں اور تارکین وطن کو کئی سہولیات دی جا رہی ہیں جن میں اقامہ (رہائشی پرمٹ) کا اجراء اور تجدید، مملکت سے خروج، ری اینٹری ویزے کا اجراء ، چھٹیوں میں توسیع، معلومات کے تبادلے اور سفری پرمٹ کا اجراء شامل ہے۔(جاری ہے)
ابشر کے اجراء سے اب تک اس سروس کے ذریعے سے 78 لاکھ افراد نے اقامہ کی تجدید کروائی ہے، 60 ہزار نئے اقامہ جاری کئے گئے، تقریباً 8 لاکھ ایگزٹ، ری اینٹری ویزے جاری کروائے گئے ہیں، 13 لاکھ لوگوں نے اپنی چھٹیوں میں توسیع کروائی ہے اور 12 لاکھ سفری پرمٹ جاری ہوئے ہیں۔
کرنل خالد کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیٹ پر سہولیات کی فراہمی نے کامیابیوں کے نئے دروازے کھول دئیے ہیں اور پاسپورٹ دفاتر میں لوگوں کے دباؤ کو بھی کم کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تارکین وطن سعودی پوسٹ کی 'واصل' سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تین دنوں میں اپنے کاغذات حاصل کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.