بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباء و طالبات کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے گا، ڈاکٹر مختیار احمد

منگل 3 نومبر 2015 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختیار احمد نے کہا ہے کہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباء و طالبات کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ 15 دن میں ایچ ای سی کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ایچ ای سی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا البتہ بچوں کے والدین تسلی رکھیں، طلباء و طالبات کا تعلیمی نقصان نہیں ہونے دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کا معاملہ 2013 ء سے آرہا ہے انہوں نے پنجاب یونیورستی سے این او سی نہیں لیا اور نہ ہی ایچ ای سی نے این او سی جاری کای ہے البتہ بچوں کے والدین کو تسلی دیتے ہیں کہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ‘ سیکرٹری ہائیر ایجوکیسن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ‘ وائس چانسلر باؤ الدین زکریا یونیورستی اور ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ایچ ای سی شامل ہیں جو کہ پندرہ دن کے اندر رپورٹ ایچ ای سی کو پیش کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی البتہ وزیراعظم کی ہدایت پر عل درآمد کرتے ہوئے ایچ ای سی 90 دن کے اندر ملک بھر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے تمام یونیورسٹیز اور کیمپس کی جانچ پڑتال کرے گی تاہم اس سلسلے میں تعلیمی معیار اور قانونی ذمہ داریاں دیکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :