ساہیوال‘ عدالت نے دوہرے قتل کے مجرم کی پھانسی روک دی ‘دونوں فریقین کے درمیان صلح کے امکانات

منگل 3 نومبر 2015 22:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء ) دوہرے قتل کے مجرم کی پھانسی عدالت کے حکم پر روک دی گئی۔ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہونے کے امکانات ۔ تفصیلات کے مطابق موضع ہوتہ پاکپتن کے رہائشی عرفان اعظم کو علی الصبح ہونیوالی پھانسی 10گھنٹے قبل روک دی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات ایڈیشنل سیشن جج پاکپتن نے مدعی فریقین کے ساتھ صلح کے امکان پر پھانسی روکنے کا حکم جاری کیا۔ مجرم عرفان اعظم نے اپنے چھوٹے بھائی جنید اعظم اور اپنی بہن تہمینہ اعظم کو اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کردیاتھا جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عرفان اعظم کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :