سپریم کورٹ نے ڈیٹا سمز کے معاملے پر زونگ کے حق میں فیصلہ دے دیا
جمعرات 5 نومبر 2015 19:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سی ایم پاک (زونگ)کی جانب سے دائر ایک شناختی کارڈ پر پانچ سم کی پابندی کے کیس میں فیصلہ سی ایم پاک(زونگ) کے حق میں دیتے ہوئے ایک شناختی کارڈ پر پانچ موبائل فون سمز کے علاوہ تین ڈیٹا سمز بھی جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک شناختی کارڈ پر محض پانچ موبائل یا ڈیٹا سمز کی پابندی تھی۔
صارفین کے شدید اعتراض کی بدولت زونگ نے رواں سال جون میں سپریم کورٹ میں اس فیصلہ کے خلاف پٹیشن دائر کی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اس کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے زونگ کے موقف کی تائید کی ۔ عدالت نے ایک شناختی کارڈ پر پانچ موبائل فون سمز کے علاوہ تین ڈیٹا سمز بھی جاری کرنے کی اجازت دے دی۔(جاری ہے)
اس فیصلے کے سامنے آنے کے بعد زونگ کے ڈپٹی سی ای او زونگ نیاز اے ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کمپنی اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتی ہے۔
اس فیصلہ سے مقامی ٹیلی کام انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔بطور واحد 3G اور 4G ٹیلی کام کمپنی، ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ اس سیکٹر کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ہم اس فیصلہ کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مزید سرمایہ کاری کرتے ہوئے پاکستان کو ڈیجیٹل دور کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.