اسلامی یونیورسٹی کا ادارہ تحقیقات اسلامی تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے بارے ورکشاپ منعقد کریگا

رجسٹریشن 10 / نومبر تک جاری رہے گی

جمعرات 5 نومبر 2015 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء )بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا ادارہ تحقیقات اسلامی تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے حوالے سے ورکشاپ کے ایک سلسلے کا آغاز کر رہاہے جس کی رجسٹریشن 10 / نومبر تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ، جامعہ کے عہدیدران اور طلباء کے لیے تحقیقی امور پر گرفت ، تحقیقی مواد کے درست استعمال کا طریقہ کار، لکھنے کی صلاحیتوں میں نکھار اور تحقیق کے قواعد و ضوابط کے لیے متعدد ورکشاپوں کا اہتمام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جن کے لیے رجسٹریشن ک2 نومبرسے شروع ہو چکی جو 10 نومبر تک جاری رہے گی اس ضمن میں تفصیلات www.iri.iiu.edu/researchworkshops. پر ڈال دی گئی ہے ۔ دوسری طرف جامعہ میں اقبال تقریبات کے ضمن میں 12 / نومبر کو جامعہ کے شعبہ اردو (خواتین ) کے زیر اہتمام کلام اقبال کے موضوع پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جو خواتین کیمپس کے فاطمہ الزہرہ بلاک میں منعقد ہوں گے جبکہ جیتنے والی طالبات کو اسناد و انعامات بھی دیے جائیں گے۔ اقبال تقریبات کے سلسلے میں دفتر مشیر طلباء کے زیر اہتمام میل کیمپس میں بھی تقریری مقابلوں اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ۔زیاد