اوپن یونیورسٹی میں سوشل سائنسسز پر منعقدہ دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد

شرکاء کی جانب سے سماجی اصلاح بارے سفارشات پیش کی گئیں

جمعرات 5 نومبر 2015 21:11

اسلام آباد) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء(علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سوشل سائنسسز پر منعقدہ دو روزہ قومی کانفرنس میں ملک بھر سے شریک سوشل سائنٹسٹس نے سماجی مسائل کے قابل عمل حل تلاش کرنے کے لئے بنیادی لائحہ عمل کا خاکہ تیار کرکے سماجی اصلاح کے لئے اپنی سفارشات پیش کیں۔ سوشل سائنٹسٹس نے اپنی سفارشات کانفرنس کی اختتامی تقریب میں پیش کیں۔

اختتامی تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کنسلٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بٹ تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اشرف اور بہاولدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امین طاہر نے بھی اختتامی تقریب کو رونق بخشی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے سوشل سائنسسز میں نظریاتی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نظریات کا جائزہ لینے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سماجی سائنسدنوں کو عالمی رجحانات کی جانب شعور کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہمارے ارد گرد کے حالات پہلے کئی برسوں میں بدلتے تھے اب زمانہ گھنٹوں میں بدل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی پانے کے لئے ہمیں زمانے کی رفتار کے ساتھ چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی محض سڑکیں اور عمارات بنانے سے نہیں آتی ہے بلکہ اصل ترقی سماجی ترقی کو کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے ہمیں تحقیق میں نئے راستے تراشنے ہوں گے اور معاشرے کی مجموعی بہتری جس میں معاشی سماجی اخلاقی اور انسانی رویوں میں برداشت اور رواداری شامل ہیں ہماری تحقیق کا نقطہ نظر ہونا چاہئیے۔ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اشرف نے کہا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے سوشل سائنسسز بہت کمزور ہے مسرت کی بات ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اس جانب پوری توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل سائنسسز پر کانفرنس کا انعقاد کرکے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کریڈٹ حاصل کرلیا ہے۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی اور ڈاکٹر امین طاہر وائس چانسلر بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی اور فیکلٹی آف سوشل سائنسسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالسراج کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے کانفرنسسز کے انعقاد سے اوپن یونیورسٹی بہت جلد بلندیوں پر پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی کی سربراہمی میں اوپن یونیورسٹی دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گی۔ اختتامی تقریب سے اوپن یونیورسٹی کے فیکلٹی آف سوشل سائنسسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالسراج اور کانفرنس رابطہ کار ڈاکٹر عامر شاہ نے کانفرنس کی سفارشات بیان کئے اور کانفرنس کو کامیاب بنانے پر انتظامیہ کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور کہا