جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کاماہانہ نمائندہ اجلاس، ماتحت یونٹوں کے نمائندوں نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

جمعرات 5 نومبر 2015 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کاماہانہ نمائندہ اجلاس ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی کی صدارت میں ضلعی دفترمیں ہواجس میں ماتحت یونٹوں کے نمائندوں نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،اجلاس میں حاجی نورگل خلجی،حافظ تاج الدین کاکڑ،حافظ نظرمحمدحقانی،ناصرمسیح،عبدالرحمن بڑیچ،چوہدری محمدعاطف،عبدالفتح جمالی،حاجی حبیب الرحمن پکتوی،ڈاکٹرمحمدیوسف، مفتی احسان الحق حقانی،مفتی ولی محمد،حافظ سمیع اللہ،مولوی فضل الرحمن رحمانی،مولوی سیدالطاف شاہ،مفتی محمودداوٴد،نورحسن ہوتک،مولوی خدائے رحیم،حاجی مرزخان کاکڑ،ملااحمداللہ ملاخیل،مفتی عبدالباری موسی خیل،حافظ شادمحمد،مولوی عبداللہ قاسمی،حاجی اختیاراحمد ودیگررہنماوٴں نے خطاب کیااورتجاویزپیش کیں،اجلاس سے مولاناولی محمدترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت کوفعال بناناہم سب کی ذمہ داری ہے،عہدیدارہویاکارکن ہو،سب اپنی ذمہ داریوں کااحساس کریں،ہم اللہ اوراپنے اکابرین کے سامنے جوابدہ ہوں گے،جماعتی کام میں غفلت پراللہ ہم سے پوچھے گا،کارکن یونٹوں کی سطح پرعلما ء کرام،خطباء،مدارس اورساتھیوں سے روابط رکھیں،جیدعلماء اورخطباء سے وقتافوقتاملاقاتوں کااہتمام کریں اگرضرورت پڑی توضلعی جماعت کوبھی مدعوکریں،مقامی شیوخ سے خصوصی رابطے کریں،تربیتی پروگرام کاسلسلہ جاری رکھیں،عوامی مسائل حل کرنے کے لئے معاشرے میں پھیل جائیں،انہوں نے کہاکہ یونٹ سے لیکرمرکزتک جماعت موجودہے،تمام ساتھی شرعی اوردستوری تقاضوں کومدنظررکھ کر اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں،کوئی کارکن اورذمہ دارکسی کی ذاتی خواہش کا شکارنہ ہوبلکہ اپنے نظم کودیکھ کرچلیں اسی میں ہماری کامیابی کارازمضمرہے،انہوں نے کہاکہ افسوس کامقام ہے کہ غریب کارکن محنت کرکے قائدین کواہم عہدوں تک پہنچاتے ہیں جبکہ وہ شخصیات بن کرجماعت کے مدمقابل پیش آتے ہیں جوبہت بڑاظلم ہے، انہوں نے کہاکہ علماء کی شان یہ ہے کہ وہ مدلل اندازمیں گفت وشنیدسے درپیش مشکلات دور کرتے ہیں اورمیڈیاکے بجائے متعلقہ اداروں میں اپنے مسائل حل کرتے ہیں انہوں نے تمام ورکروں پرزوردیاکہ وہ جماعتی امورپربھرپورتوجہ دیں اوردستوری اجلاسوں کاانعقادپابندی سے کریں۔