اوپن یونیورسٹی کے ایم ایس ‘ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے امتحانات 16۔نومبر سے شروع ہوں گے
جمعہ 6 نومبر 2015 12:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2015ء میں پیش کئے گئے پی جی ڈی ‘ ایم اے ‘ ایم ایس سی ‘ ایم ایس ‘ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات 16۔نومبرسے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ امتحانات میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ ارسال کر دی گئی ہیں ۔
اگر کسی طالبہ یا طالب علم کو اب تک رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تو اُنہیں چاہئے کہ فوری طور پر اپنے قریب ترین شہر میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس یا عابد حسین ستی ‘ ڈپٹی کنٹرولرامتحانات سے ذاتی طور پر یا ان کے فون نمبر 051-9250051 , 9057648 پرڈُ پلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں۔(جاری ہے)
اس مقصد کے لئے رابطہ کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پاسپورٹ سائز تصدیق شدہ دو عدد تصویریں اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق طالب علموں کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pk پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے حاصل کی گئی رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی- اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ ایسا کرنا خود اُن کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں طلبہ و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کے لئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.