والدین کی گورنر ،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزارت تعلیم سے اپیل

سٹی اسکول کی ہیڈ ماسٹر ذیجاء شہاب کے ظلم و زیادتی سے نجات دلائی جائے

جمعہ 6 نومبر 2015 13:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 نومبر۔2015ء) سٹی اسکول جونیئر Aنارتھ ناظم آباد کی ہیڈ ماسٹرذیجا ء شہاب نے اسکول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ ،والدین اور بچوں کا بھی جینا دوبھر کررکھا ہے اور ان کے ان مظالم کی وجہ سے اسکول کا معیار تعلیم تسلسل کیساتھ گر رہا ہے،یہ بات متاثرین طلبہ و طالبات اور اساتذہ و والدین و قومی و ملی شخصیات نے تحریک امن کے تحت منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران کہی ،متاثرین نے مزید کہا کہ متعلقہ اسکول کی ہیڈ ماسٹر اپنی مرضی اور اپنے موٴقف اساتذہ پر تھوپتی ہے ۔

(جاری ہے)

اسکو تعلیم وتربیت کے فروغ سے کوئی دلچسپی نہیں ۔گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ اور وزارت تعلیم اس سلسلے میں نوٹس لے اور نام نہاد ہیڈ ماسٹر ذیجاء شہاب سے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی جان چھڑائی جائے ،بصورت دیگر احتجاج کے سلسلے کو وسیع کیا جائیگا ۔