اپوزیشن جماعتیں اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے ایاز صادق کو متفقہ طور پر منتخب کریں،چوہدری پرویز الہی
ایم کیو ایم کا پارلیمنٹ میں واپس آنا خوش آئندہے،میڈیا سے گفتگو
جمعہ 6 نومبر 2015 23:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کو متفقہ طور پر منتخب کیا جائے تاکہ پاکستان میں دیگر ممالک کی طرح جمہوری روایات قائم ہو سکیں۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا سپیکر کا عہدہ غیر جانبدار اور برابری کا ہے اس لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ وہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے ایاز صادق کو متفقہ طور پر منتخب کریں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور دیگر ممالک میں بھی سپیکر کو متفقہ طور پر منتخب کیا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار کو متفقہ طور پر منتخب کرنے کے لئے ہم پی ٹی آئی اور پی پی پی سے بات کرینگے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پارلیمنٹ میں واپس آنا خوش آئند بات ہےمزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.