خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پشاورکا گولڈن جوبلی تقریبات منانے کااعلان

ہفتہ 7 نومبر 2015 13:44

پشاور۔07 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔7 نومبر۔2015ء)خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پشاورکے پچاس سال مکمل ہونے پر کالج انتظامیہ نے گولڈن جوبلی تقریبات منانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں5 اور 6 دسمبر 2015ء کو مختلف تقریبات منعقد ہوں گی جن میں کانووکیشن 2010-11ء تا 2014-15ء، سائنسٹیفک مقالات، پوسٹر مقابلے اور نمائش شامل ہیں، ان تقریبات منانے کیلئے تیاریاں شروع کرتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، کالج انتظامیہ نے خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے تمام فارغ التحصیل گریجویٹس کو تقریبات میں شرکت کی بھی دعوت دی ہے، اس مقصد کیلئے رجسٹریشن کیلئے تمام اضلاع میں نمائندہ ڈاکٹروں کا تعین کیا گیا ہے، اس حوالے سے کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ ادارہ کی گولڈن جوبلی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا جن میں کانووکیشن سمیت دیگر مختلف نوعیت کے پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا۔