پشاور : شوکت خانم اسپتال پشاور کی فنڈ ریزنگ تقریب
لاہور کے تجربے کے بعد اب پشاور میں شوکت خانم اسپتال بنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا تقریب سے خطاب
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 نومبر 2015 13:46
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 نومبر 2015ء) : شوکت خانم اسپتال پشاور کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال پشاور کی تعمیر پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ اسپتال کھلنے میں ابھی 51 روز باقی ہیں اور اسپتال کی مشینوں کے لیے اسی کروڑ روپے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے تجربے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پشاور میں شوکت خانم اسپتال تعمیر کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں محض ایک ہی کینسر اسپتال کافی نہیں ہے۔
عمران خان نے بتایا کہ لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں تئیس فیصد مریض فاٹا اور خیبر پختونخواہ سے آتے ہیں، لاہور کے شوکت خانم بنانے میں طالبعلموں کا ایک بڑا کردار ہے جہاں 70 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
معاشرے میں سب سے زیادہ عزت پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی ہوتی ہے اور اس کام میں ڈاکٹرز کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے. عمران خان نے کہا کہ جزا اور سزا کا قانون نہ ہونے کے سبب سرکاری اسپتالوں میں کام ٹھیک سے نہیں ہوتا ، جو ڈاکٹر کام کرتا ہے اسے جزا اور جو نہیں کرتا اسے سزا ہونی چاہئیے. موجود نظام میں اسپتالوں کا نظام درست نہیں ہو سکتا. پی ٹی آئی چئیر مین کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی شوکت خانم اسپتال تعمیر کر رہے ہیں۔
شوکت خانم اسپتال کی مدد کرنے کے لیے پاکستان میں موجود افراد 7770 پر ایک خالی میسیج ارسال کر کے شوکت خانم پشاور کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.