فیصل آباد بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک پارٹ فرسٹ ‘ سیکنڈ و کمپوزٹ ضمنی کے نتائج کا اعلان 12نومبرکو ہو گا

ہفتہ 7 نومبر 2015 20:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک پارٹ فرسٹ ‘ سیکنڈ و کمپوزٹ ضمنی 2015ء کے نتائج کا اعلان مورخہ 12نومبر2015ء کو کیا جائے گا۔ سیکرٹری بورڈ ملک ظفر اقبال کے مطابق رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر ملاحظہ کئے جانے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

فی سی ڈی کی قیمت مبلغ 200/- روپے مقرر کی گئی ہے جو بورڈ کی مقرر کردہ بنک برانچز ایم سی بی جیل روڈ فیصل آباد‘ یوبی ایل کوتوالی روڈ ‘ یو بی ایل بورڈ برانچ اور یو بی ایل بنک سکوائر سرکلر روڈ فیصل آباد میں مورخہ 11نومبر2015ء تک ایڈوانس بکنگ کروا کے حاصل کی جا سکے گی۔ یاد رہے کہ جس برانچ میں فیس جمع کروائی گئی ہو مورخہ 12نومبر 2015ء کو صبح 10 بج کر 10 منٹ پرسی ڈی بھی اسی برانچ سے اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :