جئی میرا زمیوں پرکامیابی سے کا شت کیا جا سکتا ہے،زرعی ماہرین

ہفتہ 7 نومبر 2015 20:50

سلانوالی۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔7 نومبر۔2015ء) زرعی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ جئی موسم سر ما کا ایک اہم چا ر ہ ہے اسے سبزاورخشک حالت میں جانوروں کوکھلایا جاتاہے دودھ دینے و الے جانوراسے خوش ہو کر کھاتے ہیں جئی ا ن تما جگہہوں پر کاشت کیا جاسکتا ہے جہاں گند م کا شت ہو تی ہے یہ سر دیوں کے موسم کی فصل ہے جئی میرا زمیوں پرکامیابی سے کا شت کیا جا سکتا ہے لیکن کلر اٹھی اورسیم ز د ہ زمین اس کی کا شت کیلئے مو زوں نہیں ہوتی نشیبی علاقے جہاں پا نی کھڑارہے ا س کی کا شت کیلئے مناسب نہیں ایسی ز مین جہاں پا نی کا نکا س بہتر اور زرخیزبھی ہوجئی کی کا شت کیلئے مناسب ہو تی ہے جئی کی کاشت کیلئے ز مین کی تیا ری ایسے کرنی چاہیے جیسے کہ گند م کیلئے کھیت میں ا یک دفعہ مٹی پلٹنے والا حل استعما ل کیا جا ئے پھر تین چا ر مر تبہ دیسی ہل چلا کر سہاگہ د ے کر ز مین کو با ریک اور بھر بھراکر لینا چاہیے جئی کو اکتو بر سے دسمبر کے وسط تک کا شت کیا جا تا ہے ز مین کی تیا ر ی کے بعد بیج بذریعہ پورا یا کیرا کاشت کرنا چاہیے ا س کی بو ائی گند م بو نے کے طریقے ہی سے کی جاتی ہے بیج 2.5سینٹی میٹر سے 5سینٹی میٹر گہرا ئی پر ڈالنا چاہیے اگر جئی برسیم یا لو سرن کے ساتھ ملا کر کاشت کرنا مقصود ہو تو اسے خشک کھیت میں چھٹہ دینے کے بعد ہل چلا کر ملا د یا جا تا ہے جئی کی قسم کو نظر رکھتے ہو ئے چار ہ کی فصل کیلئے 30تا38کلوگرام بیج استعما ل کر نا چاہیے غلے کی فصل کیلئے 22تا30کلوگرام بیج فی ایکڑ کا فی ہوتا ہے اگر بوائی سے قبل وائیٹا ویکس بحساب دوگرام فی کلوبیج میں ملا ئی جا ئے تو تخمی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے فصل کی بوا ئی سے ایک ما ہ پہلے 15سے20گڈے گلی سڑ ی گوبر کی کھاد ڈا لنی چاہیے اور ہل چلا کر ز مین میں ا چھی طرح ملا د ینا چاہیے جئی کی فصل کو 45کلوگرام نا ئٹر جن اور25کلوگرام فاسفورس کی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے ڈالنے سے ز یاد ہ سے ز یاد ہ پیداوار حاصل کی جاسکتی نائٹرو جن کی آدھی اورفاسفورس کی پوری مقدا ر بوائی سے پہلے ڈا ل دینی چاہیے نائٹروجن کی باقی آدھی مقدا ر پہلی یا دوسر ی آ بپاشی کے ساتھ ڈا ل دینی چاہیے کھاد زمین کی زرخیزی کو مد نظر رکھ کر ڈالنی چاہیے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :