’’کامیڈی نائٹ ود کپل‘‘ کے میزبان کپل شرما کی شراب کے نشے میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ
فہد شبیر ہفتہ 7 نومبر 2015 21:54
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2015ء)بھارت کے شہرہ آفاق کامیڈی شو’’ کامیڈی نائٹ ود کپل‘‘ کے میزبان کپل شرما شراب کے نشے میں آپے سے باہر ہوگئے اور تقریب میں خواتین ساتھی اداکاراؤں کو بھی ہراساں کیا۔
(جاری ہے)
بھارتی معاشرے میں شدت پسندی کے ساتھ ساتھ خواتین سے زیادتی اور بد تمیزی کے واقعات عام ہیں یہی نہیں عوام تو عوام بھارت کی نامور شخصیات بھی خواتین کو ہراساں کرنے میں پیش پیش ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹرامیت مشرا اور گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے مقدمات بھی درج ہوئے ہیں تاہم اب ایک اور نامور بھارتی کامیڈین نے اپنی خواتین ساتھی اداکاراؤں کو ہراساں کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مشہور کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما نے مراٹھی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی اور خاتون ساتھی اداکاراؤں کو ہراساں کیا جب کہ کامیڈین شراب کے نشے میں دھت تقریب میں غل غپاڑہ کرتے رہے تاہم کپل شرما خاتون ساتھی اداکاراؤں کو زردکوب کرنے کے واقعے کی تردید کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ کپل شرما کا کامیڈی شو’’کامیڈی نائٹ ود کپل‘‘ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے جب کہ شو میں نامور بھارتی اور پاکستانی شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.