حکومتی دعووٴں کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑھ کر ایک مرتبہ پھر350ارب روپے تک پہنچ گیا
وزارت پانی و بجلی نے سرکلر ڈیٹ سے نمٹنے کے لیے بجلی کے بلوں پرمزیدٹیکس لگانے کی حکمت تیارکرلی اس مقصد کے لیے اوسط بلوں کے نام پرصارفین کو ایک مرتبہ پھر سردیوں میں اضافی بل بھیجنے کاامکان
اتوار 8 نومبر 2015 15:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) تمام تر حکومتی دعووٴں اور اعلانات کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر ایک مرتبہ پھر350ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے سرکلر ڈیٹ سے نمٹنے کے لیے بجلی کے بلوں پرمزیدٹیکس لگانے کی حکمت تیارکرلی، اس مقصد کے لیے اوسط بلوں کے نام پرصارفین کو ایک مرتبہ پھر سردیوں میں اضافی بل بھیجنے کاامکان ہے تاکہ بلوں کی مد میں صارفین کی جیبوں سے اضافی قیمت نکالی جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم سرما کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ توکم نہیں کیا لیکن صارفین سے اضافی بلوں کے ذریعے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگیوں کا پلان تیار کیا گیاہے۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک طرف جہاں بجلی بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج، نیلم جہلم سرچارج سمیت دیگرٹیکسز کے ذریعے سرکلرڈیٹ کی ادائیگیوں کا ذریعہ بنا لیا وہیں تقسیم کار کمپنیوں کوبلوں کی وصولیوں میں سختی سے عملدرآمدکرتے ہوئے نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.