آرمی چیف کا دورہ امریکا، پاکستان کا جوہری پروگرام ایک مرتبہ پھر امریکی دارالحکومت میں موضوع گفتگو بن گیا
پیر 9 نومبر 2015 12:12
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اگلے ہفتے امریکا کے دورے پر واشنگٹن جارہے ہیں اور پاکستان کا جوہری پروگرام ایک مرتبہ پھر امریکی دارالحکومت میں موضوع گفتگو بن گیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینکس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے اس معاملے پر پہلے ہی اپنی پوزیشن لے لی ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی، پاکستان کے مخصوص حکمت عملی والے ہتھیاروں کی تیاری اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل (لانگ رینج میزائل) میں ہونے والی ڈیولپمنٹ کو روکنے کے ساتھ ساتھ چاہتے ہیں کہ پاکستان جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کردے۔
دوسری جانب پاکستان اپنے جوہری پیغام کو سیکیورٹی خطرات سے منسلک کرتا ہے، جو اسے ہندوستان کی جانب سے لاحق ہیں اور چاہتا ہے کہ امریکا کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کرکے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کا حصہ بن جائے۔(جاری ہے)
ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے واشنگٹن میں پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے نہ تو پاکستان کے ساتھ سول نیوکلیئر ڈیل پر بات چیت کی ہے اور نہ ہی وہ اس حوالے سے کوئی بین الاقوامی رعایت تلاش کررہا ہے۔
گذشتہ ماہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا سے قبل بھی پاکستان اور امریکا کے مابین "وسیع پیمانے پر جوہری مذاکرات" کی خبریں گردش کر رہی تھیں،جبکہ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر براک اوباما کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ دونوں کے درمیان اس معاملے پر بات چیت ہوئی۔ پاکستانی میڈیا سے بات کرنے والے امریکی عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو پاکستان کے جوہری پیغام کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں اور یہ تحفظات کچھ نئے نہیں ہیں۔
تاہم انھوں نے واضح کیا کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ سول نیوکلیئر ڈیل پر بات چیت نہیں کی، جس طرح اْس نے ہندوستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا، "امریکا پاکستان کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا، نہ ہی ہم پاکستان کے لیے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کے اندر سول نیوکلیئر برآمدات کی سہولت کے لیے کوئی رعایت حاصل کرنا چاہتے ہیں"۔واضح رہے کہ امریکا نے اسی قسم کی رعایت ہندوستان کے لیے حاصل کرکے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں اْس کی شمولیت میں مدد فراہم کی تھی۔جب مذکورہ عہدیدار سے پاکستان کے جوہری پیغام سے متعلق امریکی تحفظات کی وضاحت کرنے کو کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ امریکا، پاکستان سمیت تمام جوہری ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں اور میزائل صلاحیتوں کے حوالے سے تحمل کا مظاہرہ کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی حفاظت اور حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ مذاکرات بہت اہم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.