بھارت جذبات میں جتنا جلدی اوپر گیا ہے اسی طرح نیچے آئے گا، اکرم خان درانی
پیر 9 نومبر 2015 13:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بھارت جذبات میں جتنا جلدی اوپر گیا ہے اسی طرح نیچے آئے گا ، مودی نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام اقلیتوں کے ساتھ ظلم کئے ہیں ، علامہ اقبال ڈے پر چھٹی ختم کرنا ناانصافی ہے ،۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ ایاز صادق کی دو سال کی کارکردگی شان شیان ہے اور سیاستدان اب میچور ہوچکے ہیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے والی سیاست اب نہیں چلے گی ۔
ایاز صادق نے دو سال میں بہترین طریقے سے اسمبلی چلائی پورے پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایاز صادق کے ساتھ ہیں ۔ پی ٹی آئی کے اپنی جماعت کے لوگ اپنی جماعت کے فیصلے سے خوش نہیں انہوں نے کہا کہ اقبال ڈے پر چھٹی ہونی چاہیے تھی ان کا ہمارے لئے اور آزاد ملک کیلئے بہت بڑا کردار ہے چھٹی نہ ہونا ناانصافی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جذبات سے بہت اوپر آگیا ہے وہاں پر بسنے والی تمام اقلیتوں کے ساتھ ظلم کئے جارہے ہیں مودی ایک انتہا وزیراعظم بن کر سامنے آیا ہے بھارت کے اندر جتنے بڑے لوگ ایوارڈ واپس کررہے ہیں ان کے ساتھ عوام کھڑی ہے مسلم لیگ (ن) نے ایاز صادق سپیکر کے طور پر لانا بہترین فیصلہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے آپ کو خود تنہا کیا ہے اس طرح پی ٹی آئی کی مقبولیت ہوئی ہے اسی طرح یہ تیزی سے کم ہوگی ان کے اپنے لوگ اب ان کے فیصلوں سے خوش نظر نہیں آتے ۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.