میانمار میں تاریخی انتخابات کے انعقاد پر عوام کو مبارکباد دیتے ہیں‘ امریکہ
ینگون میں جمہوری عمل‘ امن اور خوشحالی کے بھرپور حامی ہیں‘ جان کیری
پیر 9 نومبر 2015 20:28
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے میانمار کے عوام کو پر امن اور تاریخی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ یہ انتخابات میانمار کی تاریخ میں اہم جمہوری پیشرفت ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ انتخابات مکمل طور پر صاف شفاف نہیں تاہم عوام کو حق رائے دہی دیا گیا جو کہ مثبت پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی مبصرین بھی دیگر عالمی مبصرین کے ساتھ ملکر ان انتخابات کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں اور یقیناً امریکہ میانمار میں جمہوریت‘ امن اور خوشحالی کا بھرپور ہامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ملک میں جمہوریت کیلئے سیاسی رہنماؤں کیساتھ بھی کام کرنے کیلئے تیار ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.