امیر البحر اور پاک فضائیہ کے سربراہ کی سی سپارک مشقوں کے دوران قراقرم ایگل اواکس تھری میں فضائی نگرانی مشن میں شرکت ، دونوں افواج مابین بہترین ہم آہنگی اور پیشہ وارانہ مہارت پر اطمینان کا اظہار
ش`
پیر 9 نومبر 2015 21:28
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) امیرالبحر ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے بحریہ کی جاری مشق" سی سپارک ـ" کا جائز ہ لیا۔دونوں سربراہان نے قراقرم ایگل اواکس میں فضائی نگرانی کے مشن میں شرکت کی۔ فضائی معائنے کے بعد دونوں سربراہان نے پاک بحریہ کے جہاز پر سمندر میں جاری اس مشق کو دیکھا۔
مشن کے بعد شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں سربراہان نے سی سپارک ــمشق کے دوران پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے درمیان ایک بہترین ہم آہنگی اور پیشہ وارانہ مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشق میں شریک دستے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اواکس پاک فضائیہ کے آپریشنل مشن میں ایک کلیدی حثیت کا حامل ہے۔(جاری ہے)
امیرالبحر نے فضائی اور زمینی دستے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ یہ مشقیں پاک بحریہ کے جنگجو دستے کو ایک حقیقی جنگی ماحول میں بہترین تیاری کے مواقع فراہم کرے گی۔
قراقرم ایگل3 اواکس فضائی اور بحری اہداف کو طویل فاصلے سے دیکھ سکتا ہے ۔یہ زمینی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ز سے رابطے میں رہتا ہے اور انہیں مکمل تصویر بھجواتا ہے۔ اس طیارے کی شمولیت سے پاکستان کا ائیر ڈیفنس نظام دشمن کے علاقے میں دور تک دیکھنے کے قابل ہو گیا ہے خواہ یہ اہداف زمین پر ہوں یا گہرے پانیوں میں دشمن کو جاننے کے بعد اواکس اپنے لڑاکا طیاروں کو اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے بھیج سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.