لاہور ہائیکورٹ نے قائد اعظم لائبریری سمیت صوبہ بھر کی تمام لائبریریوں کے انتظامی امور سے متعلق پرانے قوانین کو تبدیل کرنے کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 12:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ قائد اعظم لائبریری کے انتظامی امور چلانے کے لئے غیر قانونی طور پر بورڈ آف گورنرزتعینات کئے گئے ہیں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم لائبریری سمیت صوبہ بھر میں قائم لائبریریوں کو بورڈ آف گونرز کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا اور نہ ہی 1980میں نافذ العمل پنجاب ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ آرڈیننس کا اطلاق ان لائبریرز پر کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ لائبریریوں کے انتظامی امور چلانے کے لئے حکومت کو نئی قانون سازی کی ہدائت کرتے ہوئے پرانے قوانین تبدیل کرنے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو سترہ دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.