زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے میں کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور دیگر سامان تاحال دفن ہے
ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے فیکٹری مالک کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی سات روز گزرنے کے باوجود جائے حادثہ پر نہ پہنچا روپوش رہ کر ممکنہ کسی بھی کارروائی سے بچنے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے ،تحقیقاتی کمیٹی نے بھی فیکٹری مالک کے ورثاء سے رابطہ نہیں کیا‘ذرائع
منگل 10 نومبر 2015 13:31
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین بوس ہونے والی چار منزلہ فیکٹری کے ملبے میں کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور دیگر سامان تاحال دفن ہے ،ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے فیکٹری مالک رانا اشرف کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی سات روز گزرنے کے باوجود جائے حادثہ پر نہ پہنچا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین بوس ہونے والی چار منزلہ فیکٹری کے ملبے کے نیچے جہاں درجنوں افراد ہی اپنی جان کی بازی ہار گئے وہیں کروڑوں روپے مالیت کی مشینری ، پولی تھین بنانے کا خام مال اور دیگر سامان بھی دفن ہوا جو تقریباً سکریپ بن چکا ہے ۔
حادثے کے وقت فیکٹری میں موجود مالک رانا محمد اشرف کی بھی ہلاکت ہو گئی تاہم ابھی تک ان کے ورثاء میں سے کوئی بھی حادثہ کی جگہ پر نہیں پہنچا بلکہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر روپوش ہیں اورممکنہ کسی بھی کارروائی سے بچنے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک تحقیقاتی کمیٹی نے بھی جاں بحق ہونے والے فیکٹری مالک کے ورثاء سے رابطہ نہیں کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.