پاکستان اور بیلا روس مابین 6ماہ میں اعلیٰ سطح پر رابطے ہوئے‘توقع ہے کہ بیلا روس کے وزیراعظم کے دورہ سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی‘بیلا روس کے سرمایہ کاروں کا پاکستان میں خیر مقدم کرینگے ‘بیکوف کے دورے سے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان طے شدہ نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ‘نواز شریف
منگل 10 نومبر 2015 14:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان اور بیلا روس کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ،سفارتخانوں کیلئے زمین فراہم کرنے، تعلیم، صحت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 18سمجھوتے طے پا گئے، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ چھ ماہ میں اعلیٰ سطح پر رابطے ہوئے،توقع ہے کہ بیلا روس کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،بیلا روس کے سرمایہ کاروں کا پاکستان میں خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم آندرے کوبیکوف کے دورے سے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان طے شدہ نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی جبکہ بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف نے کہاکہ زراعت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کریں گے، باہمی تجارت کا حجم بھرپور صلاحیت تک بڑھائیں گے، زراعت، انفراسٹرکچر، معدنیات، تیل و گیس کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے،پاکستان بیلا روس دوستی زندہ باد، دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط اور تعلقات مستحکم کرنے کا عزم ہے۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیر سکندر حیات بونس اور ان کے بیلا روسی ہم منصب نے دستاویز کا تبادلہ کیا۔
منسک یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بیلا روس کے وزیراعظم نے دستاویز کا تبادلہ کیا، دونوں ممالک میں تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے بھی معاہدے پر دستخط کئے گئے، وزیرمملکت بلیغ الرحمان اور بیلا روس کے وزیرتعلیم نے دستاویز کا تبادلہ کیا، دونوں ممالک کی وزارت صحت کے درمیان تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے، وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ اور بیلا روز کے نائب وزیرخارجہ نے دستاویز کا تبادلہ کیا،بریسٹ ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی بیلا روس اور حکومت بلوچستان میں تعاون کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے، چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمیٹی کے نائب چیئرمین نے دستاویزات کا تبادلہ کیال، وٹ بسک ریجن اور کے پی کے حکومت میں تعاون کیلئے مفاہمت پر بھی دستخط کئے گئے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور کمیٹی کے چیئرمین نے دستاویز کا تبادلہ کیا،موگی لیف لہرکی ایگزیکٹو کمیٹی اور ضلعی حکومت لاہور کے درمیان تعاون کا معاہدہ ہوا، دونوں شہروں میں تجارتی، اقتصادی، سائنسی و ثقافتی روابط قائم کئے جائیں گے، حکومت سندھ اور گومیل ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، چیف سیکرٹری سندھ اور کمیٹی کے نائب چیئرمین نے مفاہمت پر دستخط کئے،بیلا روسین چیمبر اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے، اسلام آباد چیمبر کے صدر اور بیلا روسی ہم منصب نے دستاویز کا تبادلہ کیا، بریسٹ برانچ اور کراچی چیمبر آف کامرس کے درمیان تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے، کراچی اور بیلا روس کے چیمبر آف کامرس کے صدور نے دستخط کئے، بیلا روس کی موگی لیف برانچ اور لاہور چیمبر آف کامرس کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے،معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیلا روسی ہم منصب آندرے کوبیکوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بیلا روس کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ چھ ماہ میں اعلیٰ سطح پر رابطے ہوئے، توقع ہے کہ بیلا روس کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورہ بیلا روس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملا،دونوں ملکوں میں تعاون کیلئے کئی اہم اقدامات پر اتفاق ہوا ہے،وزیراعظم آندرے کوبیکوف سے تجارت، سرمایہ کاری، معیشت سمیت مختلف شعبوں پر تعاون میں تبادلہ خیال ہوا، علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی بیلا روس کی قیادت سے بات چیت ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.