مالاکنڈ‘ سوات‘ چترال سمیت زلزلے سے متاثرہ قبائلی علاقوں میں ایمرجنسی لگا کر ہنگامی ریلیف اور بحالی آپریشن شروع کیا جائے ‘تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کرکے زلزلہ زدگان کی امداد پر خرچ کئے جائیں‘ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی متاثرہ علاقے میں تین دن کیمپ لگا کر متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کریں
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا نکتہ اعتراض پرحکومت سے مطالبہ
منگل 10 نومبر 2015 15:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مالاکنڈ‘ سوات‘ چترال سمیت زلزلے سے متاثرہ قبائلی علاقوں میں ایمرجنسی لگا کر ہنگامی ریلیف اور بحالی آپریشن شروع کیا جائے ‘تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کرکے زلزلہ زدگان کی امداد پر خرچ کئے جائیں‘ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی متاثرہ علاقے میں تین دن کیمپ لگا کر متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کریں۔
منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ زلزلہ زدہ علاقے بھی پاکستان کا حصہ ہیں ان کا بھی حق بنتا ہے کہ حکومت وہاں ریلیف اور بحالی کے کام کرے ان علاقوں کو بھی لاہور‘ کراچی اور ملک کے دیگر شہروں کی طرح حقوق اور وسائل ملنے چاہئیں ہم ان کو تیسرے درجے کے شہری سمجھتے ہیں زلزلہ زدہ علاقوں میں بڑی تباہی آئی ہے ان کی نظریں ہماری طرف لگی ہیں متاثرین کی نظریں ہم پر لگی ہیں ان کے چھوٹے چھوٹے بچے سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں وہاں تک منفی درجہ حرارت ہے اس لئے ریلیف اور بحالی ایمرجنسی کی بنیاد پر ہونی چاہئے حکومت ایمرجنسی لاگو کرے اور تمام ترقیاتی منصوبے روک کر فنڈ زلزلہ زدگان کے لئے مختص کئے جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.