قومی اسمبلی ، 485کھوکھے مسمار کرنے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے 10رکنی خصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک اتفاق رائے سے منظور
قا ئد حزب اختلاف خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال
منگل 10 نومبر 2015 19:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی نے ارکان اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر اسلام آباد میں سی ڈی اے کی طرف سے قانونی طور پر الاٹ کئے گئے 485کھوکھے مسمار کرنے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایوان کی 10رکنی خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک اتفاق رائے سے منظور کرلی،10رکنی کمیٹی میں 5 ارکان حکومت اور 5 اپوزیشن سے لئے جائیں گے، کمیٹی 6روز کے اندر تحقیقات کر کے ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔
منگل کو ایوان میں ارکان اسمبلی ڈاکٹر عباداﷲ ، میاں عبدالمنان، عمران خٹک اور عبدالمجید خان خانان خیل کے اسلام آباد میں وفاقی دار الحکومت میں قائم کھوکھوں کی مسماری بارے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے کھوکھے گرائے گئے ہیں، بعض کھوکھوں کی لیز الاٹمنٹ کا دورانیہ ختم ہو گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.