والدین بچیوں کوتعلیم سے روشناس کرنے پر پوری توجہ دیں،ڈاکٹر امجد علی
گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پارڑئی کو ہائی کا درجہ دے دیا گیا
منگل 10 نومبر 2015 20:10
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ مڈل سکول پارڑئی تحصیل بریکوٹ سوات کو ہائی کا درجہ دینے کے منصوبے کا فتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلع اور تحصیل کونسلروں کے علاوہ محکمہ تعلیم اور سی اینڈ دبلیو کے افسران ، پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدارن اور معززین علاقہ بھی موجو تھے ۔
ڈاکٹر امجد علی نے افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور سالانہ بجٹ برائے سال2015-16 میں شعبہ تعلیم کے لئے بھاری رقوم مختص کی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بچوں اور بچیوں کی تعلیم پر برابر توجہ دے رہی ہے اور والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اپنی بچیوں کے سکولوں میں داخلے کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے ساتھ پورے گھرانے کو علم کے نور سے روشناس کر سکیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.