بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کا موثر ذریعے ہیں ،میر محمد عاصم کرد گیلو
شہری و دیہی علاقوں کی سطح پر عوام کے مسائل ان کے گھر کے دہلیز پر بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیں ، رہنماء ن لیگ بلوچستان
منگل 10 نومبر 2015 21:30
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنماء سابق وزیر خزانہ بلوچستان و ایم پی اے میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہاہے کہ بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل کا موثر ذریعے ہیں ۔شہری و دیہی علاقوں کی سطح پر عوام کے مسائل ان کے گھر کے دہلیز پر بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیں ۔ڈھائی سال مکمل ہونے پر مری معاہدہ پر اگلے مہینے عملدرآمد ہونے جارہاہے جس کے بعد ہمارا پہلا اقدام صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دلانا اور ان کے فنڈز میں اضافہ کرنا ہے ۔
بلدیاتی نمائندوں کو ان کی توقعات سے بڑھ کر اختیارات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر چیئرمین مشک سرآپ میر راوت خان زہر ی کی قیادت میں آل بلوچستان متحدہ یونین کونسل ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیرمین مستونگ میر بلال کرد حاجی فاروق شاہوانی میر محمد حنیف روستم زئی جمیل احمد مشوانی میر علی اکبر زہری بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ(ن)کے رہنماء میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کو حق ملنا ان کا حق ہے جب انہیں اختیارات تفویض ہونگے اور ان کے پاس فنڈز دستیاب ہونگے تب جا کر وہ اپنے علاقوں میں مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔بلدیاتی نمائند ے جس اختیار کا مطالبہ کررہے ہیں انہیں یہ اختیارات بہت پہلے ملنے چاہئے تھے ۔تاہم بلدیاتی اداروں کو مایوسی کرنا پڑا یہی وجہ ہے کہ یونین کونسل اور ٹاؤن کی سطح تاحال عوامی مسائل حل طلب ہیں ۔ بلدیاتی نمائندے حوصلہ رکھیں انہیں نہ صرف اختیارات دیئے جائیں گے بلکہ ان کی بھر پور مالی معاونت بھی کی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ دنیاء میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے ہی عوامی مسائل حل کئے جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے وہاں عوامی زندگی کافی بہتر ہے ۔ اس سے قبل مشک سرآپ کے چیئرمین میر راوت خان زہری نے ایم پی اے میر محمد عاصم کرد گیلو کو بلدیاتی نمائندوں کے مطالبے سے تفصیلاً آگاہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.