بھارت کا غیر محفوظ ایٹمی پروگرام۔ چار سالوں کے دوران 11ایٹمی سائنسدان غیر طبعی مو ت کا شکار
بدھ 11 نومبر 2015 15:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) بھارت کا غیر محفوظ ایٹمی پروگرام 2009-13سے چار سالوں کے دوران 11ایٹمی سائنسدان غیر طبعی مو ت کا شکار ہوگئے ،لیباٹریوں اور ریسریچ سینٹر زمیں کام کرنے والے 8سائنسدان اور انجینئر زدھماکے ،خود کو پھندا لگانے سمیت سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ،بھارت کے تابکاری مواد کے تشویشناک اخراج نے خطے میں خطرے کا الارم بجاکرعالمی دنیا کو متوجہ کردیا ہے ۔
نیوکلےئر پاور کارپویشن کے تین سائنسدان نہایت پراسرا حالات میں موت کا شکارہوئے 2010ء میں بی اے آرسی ترومبے میں تعینات سی گروپ کے دوسائنسدانوں کی لاشیں ان کے گھروں سے لٹکی ہوئی پائی گئیں جبکہ اسی گریڈ کا ایک اور سائنسدان جو روات بھاٹا میں متعین تھا 2012ء میں اس کی لاش اس کے گھر سے ملی ۔(جاری ہے)
بی اے آرسی کے ایک کیس میں پولیس طویل علالت کے باعث خودکشی قرار دیتے ہوئے کیس بندکردیا جبکہ باقی کیس تاحال زیر تفتیش ہے ۔
آن لائن کو حاصل ہونے والے ریکارڈ کے مطابق 2010ء میں ترومبے میں بی اے آر سی کی کیمسٹری لیب میں دو ریسریچ فیلوز آتشزدگی کے باعث ہلاک ہوئے ۔ممبئی میں ایک ایف گریڈ کے سائنسدان کو گھر میں قتل کردیاگیا جس پر شک ظاہر کیا گیا کہ اسے گلا گھونٹ کر ماراگیا لیکن تاحال ملزم نہیں پکڑ اگیاہے ۔ آر آر سی اے ٹی کے ایک ڈی گریڈ سائنسدان کی موت کو خودکشی قرار دیتے ہوئے پولیس نے کیس بندکردیا ہے ۔ 2013ء میں کلپاکام میں ایک اور سائنسدان نے سمندر میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کیس تاحال زیر تفتیش ہے ۔ ممبئی میں ایک اور سائنسدان نے خود کو پھندا لگاکر خودکشی کرلی جبکہ پولیس نے اسے بھی ذاتی وجوہات کی بناء پر خودکشی کا اقدام قرار دیااس کے بعد ایک او رسائنسدان نے دریا میں چھلانگ لگا دی وہ کیس بھی زیر تفتیش ہےمزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.