بالآخر ارباب اختیار کو زمینی حقائق کا علم ہو گیا کہ ہمارے حالات اس قدر درست نہیں کہ سکولوں میں طلباء کی حاضری 95% یقینی بنائی جا سکے؛ پنجاب ٹیچرز یونین
بدھ 11 نومبر 2015 18:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، سعید نامدار ، اسلم گھمن و دیگر عہدیداران نے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی طر ف سے طلباء حاضری 80% مقرر کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر ارباب اختیار کو زمینی حقائق کا علم ہو گیا کہ ہمارے حالات اس قدر درست نہیں کہ سکولوں میں طلباء کی حاضری 95% یقینی بنائی جا سکے۔
کیونکہ سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کا تعلق غریب اور مزدور پیشہ طبقہ سے ہے جن کو کھانے کیلئے دو وقت کی روٹی میسر نہیں ۔اکثر بچے یونیفارم اور سٹیشنری سے بھی محروم ہوتے ہیں۔ ان معروضی حالات کی وج سے سرکاری سکولوں میں طلباء کی حاضری 95% مقرر کرنا نامناسب تھا ۔(جاری ہے)
ہاں شہری علاقوں میں واقع سکولوں میں حاضری کسی حد تک بہتر ہوتی ہے۔
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں جاں بحق ہونے والے اکثر بچے شامل تھے جن کی عمر12تا 15 تھیں یہ بچے غربت کی وجہ سے پڑھائی چھوڑ کر فیکٹری میں کام کرنے پر مجبور تھے۔ لہذا طلباء کی کم حاضری پر اساتذہ کو ذمہ دار ٹہراناہرگز درست نہ تھا۔ جس کے لئے پنجاب ٹیچرز یونین بار بار پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا پر احتجاج کے ذریعے پالیسی میکرز کی توجہ مبذول کروانے کے لئے کوشاں رہی۔ہزاروں اساتذہ و ہیڈ ٹیچرز کو بطور سزا سالانہ ترقیاں روک کر معاشی استحصال کیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے ہمیشہ تعلیم ک بہتری کے لئے مثبت تجاویز دی ہیں․ اور خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ ہماری وزیر اعلی پنجاب ، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب، حکومتی ماہرین و سیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ طلباء کی غیر حاضری پر والدین سے باز پرس کی جائے جبکہ ME'sکو مذہبی تہواروں اور موسمی حالات کو مد نظر رکھ کرطلباء کی حاضری چیک کرنے کا پابندکیا جائے اور ایسے اساتذہ و ہیڈ ٹیچرز جن کوطلباء کی کم حاضری پر سزائیں دی گئیں جنا ب سیکرٹری سکولز پنجاب اپنے ایڈمنسٹریٹو آرڈر کے ذریعے کالعدم قرار دیں تا کہ ضلعی دفاتر میں رشوت کا بازار گرم نہ ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا
-
عدت نکاح کیس میں جج پر اعتراض اور کیس منتقلی کی استدعا مسترد
-
افغان صوبے ہرات میں مسجد پر حملہ، چھ افراد ہلاک
-
پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات، عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
-
الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.