بحری مشق سی اسپارک 2015ء جاری ، وزیر اعظم نواز شریف کا شمالی بحیرۂ عرب میں نیول فلیٹ کا معائنہ
وزیر اعظم کا پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر مکمل اعتماد اور بھروسے کا اظہار ، موجودہ چیلنجز کے تناظر میں اندورنی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت مستعد اور چوکنا رہنے کی ضرورت پر زور
بدھ 11 نومبر 2015 22:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شمالی بحیرۂ عرب میں جاری پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2015ء کے دوران پاکستان نیوی فلیٹ کا معائنہ کیااور متعدد لڑاکا بحری جہازوں اور یونٹس کو مختلف جنگی چالوں کی مشق کرتے ہوئے دیکھا۔ پاک بحریہ کی اہم بحری مشق سی اسپارک 2105ء کے اختتامی مرحلے میں ہونے والے اس فلیٹ ریویو کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار تھا۔
مشق میں شریک نیول یونٹس نے روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف مختلف بحری جنگی آپریشنز کا مظاہرہ کیا جن میں دہشت گردی اور بحری قذاقی سے نمٹنے کی مشقیں، جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں کا فلائی پاسٹ شامل تھے۔ قبل ازیں پا ک بحریہ کے جہاز نصر آمد پر چیف آ ف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ نے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.