انگلینڈ کیخلاف 3ٹی 20میچوں کی سیریز : قومی ٹیم کااعلان کردیا گیا
جمعرات 12 نومبر 2015 16:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈنے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹی20اسکواڈ کااعلان کردیا۔ٹیم میں سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ عمر اکمل کوڈراپ کردیا گیا ہے، چیئرمین شہریا خان نے منظوری دے دی ، ٹی 20سیریز کا پہلا میچ 26نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف 3 ٹی 20میچوں کی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری شہریار خان نے دے دی ہے ، سکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے کیا ۔
ٹی20اسکواڈکے دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی کپتان،احمد شہزاد،محمد حفیظ،شعیب ملک ،عامر یامین،صہیب مقصود،انور علی،عماد وسیم ،محمد رضوان، رفعت اللہ مہمند، وہاب ریاض ،محمد عرفان ،عمران خان جونیئر،سہیل تنویراورافتخار احمد شامل ہیں۔(جاری ہے)
عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے ۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کرکٹ کا وقار مجروع کیا ہے اور کرکٹ بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جمعرات 26نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ہر سیریز میں ایک دو نئے لڑکوں کو ضرور چانس دیا جاتا ہے تاکہ ورلڈ ٹی 20 کیلئے بہترین سکواڈ تشکیل دیا جاسکے اس بار بھی رفعت اللہ مہمند کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے امید ہے وہ بہترین پرفارمنس دینگے ۔ عمر اکمل کے حوالے سے ہارون الرشید نے کہا ان کے حوالے سے ہم تک اطلاعات آئی ہیں کچھ نہ کچھ تو ضرور ہوا ہے جس کی وجہ سے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اس حوالے سے انکوائری چل رہی ہے مکمل انکوائری کے بعد تمام معاملہ سامنے آجائے گا اس سے پہلے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی جاسکتی ۔ ٹی 20سکواڈ کی قیادت شاہد آفریدی کرینگے بہترین سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے ہماری نظریں ورلڈ ٹی 20ورلڈ کپ پر مرکوز ہیںمزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.