وہ وقت چلاگیا جب مارشل لا لگتا تھا ، ڈکٹیٹر آتے تھے ، تمام اداروں کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے ،خورشیدشاہ
جمعرات 12 نومبر 2015 17:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ وہ وقت چلاگیا جب مارشل لا لگتا تھا ، ڈکٹیٹر آتے تھے ، تمام اداروں کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے ۔ نظام تسلسل کے ساتھ چلے گا تو گورننس میں بہتری آجائے گی ۔
(جاری ہے)
کراچی ایکسپوسینٹرمیں کتب میلے کی افتتاحی تقریب اور میڈیا سے بات چیت میں خورشید شاہ نے کہا کہ نے کہاکہ بہتر ہوتا کہ آرمی چیف وزیراعظم سے ملاقات میں بات کرتے ،کوکمانڈر کانفرنس کے بعد پریس ریلیز جاری ہونے سے بھارت کو بھی یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان میں سویلین اور عسکری قیادت ایک پیج پر نہیں ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت کا راستہ روکنے سے ہی ملک پیچھے رہ گیا۔ تمام ادارے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں ، نظام میں تسلسل ہوگا تو بہتری آئے گی ۔قائدحزب اختلاف نے عمران خان کو سیاست میں نابالغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق کے مقابلے میں اسپیکر کا امیدوار اتار کر پی ٹی آئی نے ان کا انتخاب درست مان لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میچور سیاست دان نہیں انہیں ابھی بہت وقت چاہئے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے اور اس کے لئے تمام سیاستدانوں کو جمہوری رویہ اختیا رکرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.